گوتم گمبھیر کرکٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ

لوک سبھا الیکشن میں دہلی کی سبھی سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرانے والی بی جے پی اس بار بڑی تبدیلی کرسکتی ہے۔ کچھ لیڈران کے ٹکٹ کٹ سکتے ہیں تو کچھ کا سیاسی حلقہ بدلا جاسکتا ہے۔ پارٹی کے اشاروں کے مطابق دو سے تین نئے چہروں کو ٹکٹ دینے کی تیاری ہے۔ ان میں ایک نام سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی ہے۔ دہلی کی سیاست ہر الیکشن میں نئے طریقے سے نتائج پیش کرتی ہے۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں جہاں بی جے پی نے سبھی ساتوں سیٹوں پر قبضہ کیا تھاوہیں اسکے بعد ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ستر میں سے صرف تین سیٹیں ملی تھیں۔ اسکے علاوہ کانگریس کا کھاتا بھی نہیں کھلا تھا۔ اسکے بعد نگر نگم الیکشن میں پھر سے بی جے پی کی جیت ہوئی۔ دراصل بی جے پی نے نگرنگم الیکشن میں تمام موجودہ سبھاسدوں کو بدل دیاتھا، جس کا پارٹی کوفائدہ بھی ملا۔ اب لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نئی پالیسی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے۔ اسی لیے کچھ سیٹوں پر نئے چہروں کو اتارنے کا من بنارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹر گوتم گمبھیر بھی بی جے پی کے ٹکٹ سے دہلی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest