مودی حکومت نے پھرمہنگائی کا تحفہ دیا

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی:مہنگائی کی مار سے عوام راحت ملنے کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ ابھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لے کر عوام پریشان ہیں اور اب پھر رسوئی گیس کی قیمتوں میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر ملک کی بڑی تیل کمپنی انڈین آئل نے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر میں 2.89روپے اور غیرسبسڈی والی سلنڈر کی قیمت میں 59روپے کا اضافہ کیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں اتوار کی نصف شب سے نافذ ہوجائیں گی۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب دونوں زمرہ کے گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں سبسڈی والا سلنڈر اب 502.40روپے کا ملے گا۔
گزشتہ پانچ مہینوں میں اس کی قیمت میں 11.19روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ حکومت صارفین کو ایک مالی برس میں 12 سلنڈر سبسڈی قیمت پر دستیاب کراتی ہے۔ اس سے زیادہ لینے پر بازار قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ غیرسبسڈی ولا گیس سلنڈر اب 879روپے کا ملے گا۔ پانچ مہینہ میں اس کی قیمت میں 228.50روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest