سابق صوبائی کانگریس کمیٹی صدر ارون یادو دوروزہ برھانپور ضلع کے دورے پر

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)ضلع کانگریس کمیٹی برھانپور کے آئی ٹی شعبہ سے وابستہ سرگرم رکن محمد شاذان نے بتایاکہ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق چیف اور سابق مرکزی وزیر جناب ارون یادو آج 14مارچ جمعرات اور کل 15مارچ جمعہ کو دوروزہ برھانپور اورنیپانگر کے دورے پر رہیں گے،محمد شاذان نے بتایاکہ بنیادی طورپر سابق صوبائی صدر ارون یادو برھانپور اور نیپانگر میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں کانگریس پارٹی کے سپاہیوں اور کارکنان کو ضلع صدر اجے رگھو ونشی کی نگرانی میں خطاب کریںگے،اورکانگریس کارکنان میں جوش بھریںگے،واضح ہوکہ کھنڈوہ پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار کے طورپر ان کی دعوے داری مضبوط مانی جارہی ہے اور ان کاٹکٹ یقینی طورپر طے مانا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest