سابق افسر سدھیر بھارگو نے نویں چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدہ کا حلف لیا

نئی دہلی:انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے ۱۹۷۹ءبیچ کے سابق افسر سدھیر بھارگو نے نویں چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدہ کا آج حلف لیا۔صدر رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں مسٹر بھارگو کو سی آئی سی کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ سی آئی سی حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) ۲۰۰۵ء کے تحت اعلی ترین اپیلی ادارہ ہے۔ حکومت نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن میں چار مزید نئے اراکین مقرر کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن میں اراکین کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے جب کہ چار سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سابق سکریٹری مسٹر بھارگو جون ۲۰۱۵ءسے سی آئی سی کے رکن رہے ہیں ۔ انہوں نے کمیشن کے نویں سربراہ کے طور پر حلف لیا۔ اپنے پیش رو سی آئی سی کی طرح مسٹر بھارگو بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *