مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسزکی فائرنگ‘2 کشمیری ہلاک

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں دو نوجوان کو شہیدکر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی تاحال جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest