نرملا سیتا رمن طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں شامل۔کیا بات ہے انڈیا کی

فوربس نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں 34واں مقام دیاہے۔ فہرست میں پہلے مقام پر جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور دوسرے نمبر پر یورپی بینک کی صدر کرسٹین لگارڈ ہیں۔ فوربس کی جانب سے جاری دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں محترمہ سیتا رمن ، ملکہ برطانیہ الیزابتھ دوئم اور امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا ٹرمپ باالترتیب چھ اور آٹھ مقام اوپر ہیں ۔ ملکہ کو 40 واں اور ایوانکا ٹرمپ کو فہرست میں 42 واں مقام ملا ہے ۔ یہی نہیں نرملا سیتا رمن کا فہرست میں نام نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن سے بھی اوپر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram