فلائنگ اسکواڈ نے دیسی شراب کے 40کوارٹر ضبط کئے

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)انتخابی ضابطہ اخلاق کے پس منظر میں مہاراشٹر کے انتورلی پھاٹے پر فلائنگ اسکواڈ نے چیکنگ کے دوران غیر قانونی طورپر رکھی دیسی شراب کے 40کواڑٹر ضبط کرتے ہوئے ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 34Aکے تحت معاملہ درج کیاگیا،فلائنگ اسکواڈمیں سی ایس جونا گڑے ،شری الاوا،کشورمہاجن،ہیڈ کانسٹیبل بھاروے ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سونیل مہاجن،کانسٹیبل اورویڈیو گرافرادت سنگھ ،ڈرائیور ولاس پرجاپتی وغیرہ موجودتھے،ضبط شدہ دیسی شراب کی قیمت 2288.00روپیئے ہے،اس فلائنگ اسکواڈنے اس سے قبل بھی ایسی کئی کارروائی کرکے غیرقانونی طورپر نوٹ اور دیگر اشیاء لے جاتے ہوئے پکڑاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest