فضائیہ کی کارروائی پر بی جے پی نے جشن منایااور کانگریس نے خیرمقدم کیا

بنگلور:فضائیہ کی منگل کی صبح سویرے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کی کامیاب کارروائی پرکرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے کارکنوں نے جشن منایا اور کانگریس نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔بی جے پی کے کارکنوں نے فضائیہ کی اس کارروائی کی خبر آنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارتر جگناتھ بھون میں پٹاخے جلائے اور مٹھائی بانٹی۔کرناٹک کے نائب وزیراعلی داکٹر جی پرمیشور نے فضائیہ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو وارننگ ہے اور اگر پاکستان اپنے یہاں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہے گا تو اسے ایسے مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ حملہ، 40سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کے برابر نہیں ہوسکتا۔ جو ہم نے کھو دےئے لیکن اس کا واجب جواب ہے اور ہندستانی فوج کی پاکستان اور اس کے دہشت گردوں کو وارننگ ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ڈاکٹر بی ایس یدی یورپا نے ٹوئٹر پر کہاکہ ہندوستانی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف کارروائی سے وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج کے بہادر جوانوں کو سلام۔ ہندستان نے جیش محمد کے بالاکوٹ میں واقع دہشت گردوں کے کیمپ بری طرح تباہ کردےئے ہیں۔ سابق وزیراعلی سدا رمیا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ہندستانی فضائیہ کے پاکستان میں واقع دہشت گرداوں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائک۔دو کے لئے انہیں سلام کرتا ہوں۔ یہ پاکستان کے لئے بڑا سبق ہے کہ کس طرح وہ دہشت گردانہ گروپوں کو پیچھے سے حمایت دیتا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest