جانئے اس وحشی باپ نے بیٹیوں کے ساتھ کیا درندگی کی

باپ تو بیٹیوں کے محافظ ہوتے ہیں ان کو ذمانے کے سردو گرم سے بچاکر رکھتے ہیں ان پر کوئی بھی غلط نظر نہ پڑے اس کے لئے جان کی بازی لگادیتے ہیں پر جب باپ ہی وحشی درندہ بن جائے اور اپنی بیٹیوں پر غلط نظر رکھے ان کی آبرو ریزی کرے تو پھر سمجھ لینا چاہئے کہ دنیا وحشی جانورون کی دنیا بن چکی ہے ایسا ہی ایک ا نتہائی شرمناک معاملہ سامنے آیا کوشامبی کے چرواہا علاقے میں ۔ جہاں ایک وحشی باپ پر اپنی ہی دو بیٹیوں کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔جب بیوی نے مخالفت کی تو اس کی جم کر پٹائی کی گئی ۔ بیوی کی تحریر پر پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم علاقہ کا ہسٹری شیٹر بدمعاش ہے ۔متاثرہ بیٹیوں نے بتایا کہ وحشی باپ مخالفت کرنے اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا ۔ بیٹی کی بات سن کر ماں ان کو لیکر تھانے گئی اور اس کی تحریر پر پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram