تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین مسافر ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔براستہ جدہ، مکہ سے مدینہ جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔اس ٹرین سے کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔
یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور اسپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوا۔اس ٹرین کا کمرشیل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو گا۔حرمین ایکسپریس لائن کا افتتاح، مکہ سے مدینہ کا سفر اب دو گھنٹے میں طے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram