زبردست بارش سے ممبئی کا برا حال ، اسکول-کالج بند

دہلی-این سی آر، ممبئی، میں زبردست بارش سےہوا برا حال ہے۔ ممبئی و اس کے قرب و جوار میں جمعہ کی رات سے زبردست بارش جاری ہے۔ ممبئی کے کرلا، باندرا-کرلا احاطہ، ساکی ناکہ، اندھیری، پوئی، ودیا وِہار، گھاٹ کوپر، کنجورمرگ، بھانڈپ، ملنڈ، ویلے پارلے، جوگیشوری، ملاڈ حلقہ میں تیز بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ سڑکوں پر چاروں طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ممبئی میں رات سے ہو رہی بارش کے سبب ممبئی ائیر پورٹ سے 10 فلائٹس کو رَد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے اندھیری علاقے میں آبی جماؤ کے سبب اندھیری سَب وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ٹرانس-ہاربر اور کھارکوپر کی جانب چلنے والے کوریڈور میں سنٹرل ریلوے کی ٹرینیں دھیمی چل رہی ہیں۔ اس سے مسافروں کو خاصہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ضلع مجسٹریٹ نے سبھی اسکول اور کالجوں کو آج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest