مشہور و معروف فٹبالر ایمیلیانو سالا کی لاش زیر آب طیارے کے ملبے سے برآمد

الڈرنی: ارجنٹائن کے لاپتا ہونے والے معروف رڈف سٹی فٹبال کلب کے کھلاڑی اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سالا کی لاش انگلش چینل کے ایک جزیرے پر زیر آب طیارے کی باقیات سے مل گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کاارجنٹائن کے لاپتا ہونے والے معروف فٹ بالر ایمیلیانو سالا کی لاش سمندر کی تہہ میں طیارے کی باقیات سے برآمد ہوگئی تاہم پائلٹ کی لاش کا سراغ نہیں مل سکا۔ایمیلیانو سالا کا طیارہ دو ہفتے قبل اسی مقام سے لاپتا ہوگیا تھا، سرکاری سطح پر طیارے کی تلاش کا کام ختم کردیا گیا تھا تاہم اہل خانہ نے نجی کمپنی کے ذریعے طیارے کی تلاش جاری رکھی۔سمندر کی تہہ میں پائے گئے طیارے کی باقیات میں ایک لاش موجود تھی جس کی شناخت ہونے کے بعد باضابطہ طور پر ایمیانو سالا کی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم طیارے کے پائلٹ کی لاش تاحال لاپتا ہے۔معروف اسٹرائیکر 23 جنوری کو مقامی فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، ایمیانو سالا نے اہل خانہ کو اپنے آخری واٹس ایپ پیغام میں لکھا تھا کہ طیارہ تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے اور مجھے گھبراہٹ ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest