معروف ماہرتعلیم اور عوامی ویلفیئرتنظیم کے سربراہ سیّدمعین الدین منان سپرد خاک:جاویدجمال الدین

معروف ماہر تعلیم اور عوامی ویلفیئر اسوسی ایشن کے بانی اور انجمن اسلام کے ایک سابق سنیئر رکن سیّد معین الدین منان کو گزشتہ روز بعد نماز مغرب شمال مغربی ممبئی کے سانتاکروز جوہوقبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا۔اس موقع پر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی، اسلام جمخانہ کے چئیرمین ذکاء اللہ صدیقی، ایم ایل اے ایڈوکیٹ وارث پٹھان، مشتاق انتولے، دہلی دربار کے جعفر منصوری سمیت شہر کی سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔
سیّد منان کا جمعہ کی شام 85سال عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا ، سیّد منان نے اپنے گھرواقع سلورکیسیڈ بینڈ اسٹینڈ باندرہ میں آخری سانس لی تھی ۔ان کا تعلق اترپردیش کے مردم خیز علاقہ الہ آباد سے تھے۔
مرحوم کے پسماندگان میں دوبیٹے ساجد اور ارشد منان اور بیٹی روبینہ ہیں جوکہ سابق ریاستی وزیر اور انجمن اسلام کے صدرمرحوم محمداسحق جمخانہ والا کی بہو ہیں جبکہ دونوں بیٹے امریکہ میں مقیم ہیں اور ارشدورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدہ پر فائزہیں جبکہ ساجد جرمن موٹرس میں عہدیدارہیں۔چھوٹے بیٹے کی امریکہ سے ممبئی آمد کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی ۔مرحوم سیّد منان نے شمال مغربی ممبئی کے علاقے باندرہ کی پسماندہ بستیوں میں آباد بچوںکی تعلیم کے مقصد سے 1991میں عوام ویلفیئر اسوسی ایشن کی بنیاد ڈالی ،باندرہ مشرق میں جھوپڑا بستی بھارت نگر اور جماعت جمہوریہ کی میونسپل کارپوریشن کی اسکولوں کو اپنے ادارے کے تحت گود لیا اور ان اسکولوں میںغریب بچوں کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کیا جارہا ہے جبکہ عوامی اردوانگلش ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں غریب بچے زیرتعلیم ہیں ۔
مرحوم کے داماد اور اسحق جمخانہ والا کے صاحبزادے شعیب جمخانہ والا نے کہا کہ گزشتہ دوسال سے شدید علیل سیّد منان وقتاًفوقتاًدفتر آتے رہے اور اپنے قائم کردہ تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کرتے اور مسائل کو ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest