فیس بک صافین ایک بار پھر پریشان

فیس بک پر ’اکاؤنٹ کلون‘ کی افواہوں سے صارفین میں بے چینی

لندن: اس سے پہلے بھی فیس بک کے صارفین اکائونٹ ہیک کے مسئلہ سے دوچار ہونے کے بعد اب پھر سے ’اکائونٹ کلون ‘ کی افواہوں سے صارفین میں زبردست گھبراہٹ پائی جارہی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ جب اکائونٹ ہیک کی افواہ ہوئی تو خودسی ای او نے صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ لوگ نہ گھبرائیں، آپ کا اکائونٹ محفوظ ہے۔ لیکن اب پھر سے فیس بک کے ہزاروں لاکھوں صارفین کو ایک پیغام موصول ہورہا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ کلون ہوگیا ہے اور آپ کے کسی فیس بک دوست کی جانب سے یہ پیغام آتا ہے کہ دوستی کے باوجود انہیں آپ ہی کے اکاؤنٹ سے فرینڈ شپ ریکویسٹ آئی ہے۔
ماہرین نے اسے ایک افواہ اور بے بنیاد وائرل خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا بھی اکاؤنٹ کلون نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت فیس بک پر صارفین کو ایک پیغام موصول ہورہا ہے جس میں آپ کا فیس بک فرینڈ کہتا ہے کہ’ مجھے آج یا کل تمہاری جانب سے ایک اور فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوئی ہے جسے میں نے نظرانداز کردیا ہے اور آپ چاہیں تو اپنا اکاؤنٹ بھی چیک کرسکتے ہیں۔‘اس کے بعد یہ پیغام مزید شیئر ہوا اور دھیرے دھیرے ہزاروں لاکھوں افراد نے اسے شیئر کیا تاہم آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات دیکھتے ہوئے اس کی نقل یا کلون بنانا ممکن ہے اور فراڈ کرنے والے ایسے اکاؤنٹ بناتے اور چلاتے رہتے ہیں تاہم اس نئی افواہ کی لہر کا مقصد فیس بک صارفین کو پریشان کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram