مارول اور جلگائوں کے شعراء کی آمد پر اعزازی شعری نشست کااہتمام

برھانپور کی ادبی روایات کے مطابق مارول مہاراشٹر کے شاعر قیوم راز اور جلگائوں مہاراشٹر کے شاعر اخلاق نظامی کی برھانپور آمد کے موقع پر ایک ادبی شعری نشست کا انعقاداستاد لطیف شاہد کی صدارت میں گلشن ادب اردو لائبریری ،نزد اولڈ پاورھاوس کے پاس مورخہ مارچ 2019ہفتہ کو شب میں 10بجے بزم راشد ،برھانپور کے زیراہتمام کیا گیا،ٹیکے والی مسجد کے امام اور سرکاری معلم الحاج اعجاز احمد راہی کی تلاوت کلام پاک اور نعیم اختر خادمی کی نعت پاک سے اس نشست کا آغازہوا، اس موقع پر نعیم تاج،برھان تنویر، ذکی انور،کلام ساحر، ڈاکٹر شہزاد انجم برھانی،سیّد ریاست علی ریاست، تاج محمد تاج ،چراغ الدین چراغ،محمد علی ہلال ،سیّد افسر علی افسر، محبوب پرواز،ظہیر انور،استاد لطیف شاہد اور صاحب اعزاز شاعر جناب قیوم رازاور اخلاق نظامی نے اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ فرمایا،پروگرام کی ابتدائی نظامت اور رسم شکریہ سیّد ریاست علی ریاست نے کیا، جبکہ باضابطہ نظامت کے فرائض مجاز آشنا نے انجام دیئے ،پروگرام کے آغاز سے قبل سلیم سر،ابرار بھائی شوکت بھائی ،تاج محمد تاج وغیرہ نے مہمانان حضرات کا اور شعراء کرام کاگلرستہ اور پھول ہار نذر کرکے استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest