سونم کپور نےانتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ بے نقاب کردیا

اداکارہ سونم کپور نے ننھی ٹوئنکل کی بے رحم موت پر سیاست کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ بے نقاب کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 جون کو ننھی ٹوئنکل شرما کی لاش اس کے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تھی لاش بہت ہی خراب حالت میں تھی، سفاک درندے نے ننھی ٹوئنکل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے اسےتیزاب سے جلادیا تھا۔ جب کہ بچی کی آنکھیں بھی نکال لی گئی تھیں۔ بچی کی لاش اس کے لاپتہ ہونے کے تین روزبعد برآمد ہوئی تھی۔ ننھی ٹوئنکل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز ستاروں سمیت پورے ہندوستان نے اس معصوم کلی کے ساتھ ہوئے حادثے پر آواز اٹھاتے ہوئے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے دو افراد زاہد اوراسلم کو گرفتار کیا ہے یہ دونوں افراد ٹوئنکل کے ہمسائے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest