ایکزٹ پول کے نتائج سےسینسیکس میں زبردست اچھال

ممبئی: ایکزٹ پول میںبی جے پی کے اتحاد کو مکمل اکثریت ملتی دیکھائی دےرہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اچھال دیکھا جا رہا ہے اور بی ایس ای کا سینسیکس 960 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 287 پوائنٹس کی برتری بنانے میں کامیاب رہا۔مارکیٹ میں شروع سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ سینسیکس 770.41 پوائنٹس کی برتری سے 38701.18 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 38892.89 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبر یں لکھے جانے تک یہ 38694 پوائنٹس پر تھا۔نفٹی بھی 244.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 11651.90 پوائنٹس پر کھلا اور 11694.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔خبریں لکھے جانے تک یہ 11642.25 پوائنٹس پر بنا ہوا تھا۔اتوار کی شام جاری مختلف ایکزٹ پول میں این ڈی اے کی 300 یا اس سے زیادہ سیٹیں آتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انتخابات کے نتائج 23 مئی کو آنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest