اٹا وہ میں نا بالغ طالبہ کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام ،جان کر اڑجائیں کے ہوش

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بسرہرا علاقے میں پانچویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پانچویں جماعت میں زیر تعلیم بچی دوپہر میں گھر سے کچھ دوری پر لگے ہینڈ پمپ سے پانی لینے گئی تھی۔ تبھی گاؤں ہی کے رہنے والا ایک نوجوان شخص نےبچی کو بہلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے منھ میں کپڑا ٹھونس کر اس کے ساتھ گھنونی حرکت کی۔ واپس آکر بچی نے پوری کہانی اپنی ماں کو بتائی ،ماں نے یہ سب سن کر پورا معاملہ اپنے شوہر کو بتایا۔متاثرہ کے والد نے تھانہ پہنچ کر پورے معاملے کی شکایت کی۔پولس نے رپورٹ درج کی اور معاملہ کی چھان بین کی۔ چھان بین کے دوران پولس کو پتا چلا کہ ملزم واقعہ کے دن سے ہی فرار ہے۔ پولس کو ملزم نوجوان کی تلاش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest