انگریزی کے معروف امیتابھ گھوش کو54 واں گیان پیٹھ ایوادڑسے نوازا جائے گا

نئی دہلی:امیتابھ گھوش کو ملے گا گیان پیٹھ ایوارڈانگریزی کے معروف مصنف امیتابھ گھوش کو اس سال گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔گیان پیٹھ ایوارڈ کے سلیکشن کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں مسٹر گھوش کو 54واں گیان پیٹھ ایوارڈ دئے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
گیارہ جولائی 1956کو کولکاتہ میں پیدا ہوئے مسٹر گھوش دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج اور دہلی اسکول آف ایکونومکس سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پہلے ناول دی ’سرکل آف ریجن‘ سے سرخیوں میں آئے اور بعد میں وہ ملک میں انگریزی کے ایک بڑے مصنف کے طورپر مقبول ہوئے۔مسٹر گھوش کو ’شیڈو لائنس‘ناول کےئے ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔وہ پدم شری سے نوازے جاچکے ہیں۔وہ انڈین ایکسپریس اخبار میں صحافی بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest