گیارہویں سالانہ اعزازی تقریب

دسویں اور بارویں جماعت میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے مسلم طلبا و طالبات کے اعزازمیں مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی ضلع برہان پور کے زیرِ اہتمام ۳۰؍ستمبر بروز اتوار کو دوپہر ۲؍ بجے گجراتی دھرم شالہ میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ۸۵؍ طلبا و طالبات کی خدمت میں سرٹیفیکٹ اور مومونٹو پیش کئے گئے ۔

مذکورہ پروگرام کی صدارت شہر کی مشہور صنعت کا شخصیت جناب سید فرید صاحب نے فرمائی اور مہمانِ معظم محترمہ ارچنا چٹنس صاحبہ(ریاستی وزیر شعبۂ خواتین و اطفال برائے ترقیاتی امور)نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے تحت صوبائی و مرکزی سرکار کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے بہت سی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ آج سے ۱۱؍سال پہلے ہمارے شہر میں مسلم بچوں کا امتیازی نمبر% ۷۴ ہوا کرتا تھا آج یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ مسلم طلبا و طالبات کا امتیازی نمبر %۹۶؍ تک پہنچ چکا ہے جس کے لئے میں اپنی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تمام طلبا و طالبات کوانعامات تقسیم کئے ۔ سوسائٹی کے صدر سید جوزر علی کے مطابق گذشتہ۱۰؍ سالوں میں سوسائٹی کی جانب سے مسلم طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریباً ۷۰۰؍ بچوں کو اعزاز نوازہ جاچکا ہے ۔ساتھ ہی مختلف فیلڈ میں اپنی خدمات پیش کرنے والی شخصیات میں ۷۰؍ افراد کو اعزاز و اسناد سے نوازہ جاچکا ہے ۔

اس سال بھی برہان پور کے جناب ماسٹر صابر شیخ (مدرس و کاتب)، مشہور شاعر جناب نعیم اختر خادمی ، جناب خلیل اسدؔ (جانشین استاد مسرورؔ شفقی)، جناب ڈاکٹراشفاق خان(معلم)، صحافت کے میدان سے جناب صداقت پٹھان اور بیڑی مزدوروں کے لیڈر جناب رحمٰن پہلوان صاحب کو مختلف ایوارڈ اور توصیفی سند سے نوازہ گیا۔ جس کی نظامت اردو رابطہ کمیٹی کے صدر اور نامور شاعر شعور آشناؔ نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے اشوک مشرا(سماجی خدمت گذار ، کھنڈوا)، مکیش شاہ(سماجی خدمت گذار ، کھنڈوا)، معین اختر انصاری(سابق ممبر وقف بورڈ)، کشور پاٹل(صدر جنپد پنچایت برہان پور) اظہر الحق (سابق سرپنچ ایماگرد)،سید مصطفی علی ساغر(سماجی خدمت گذار ، برہان پور)، اشفاق ملک (سماجی خدمت گذار ) ،تنویر رضا برکاتی (ایڈیٹر’ دارالسرور‘ برہان پور)نے شرکت فرمائی۔ سوسائٹی اور اردو رابطہ کمیٹی کے مسعود ریاض، عطاء اللہ خان، حاجی فرید چیمپین ، احکام انصاری، اکرم پٹھان، افسر علی، اور مظہر اسلام نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔

رپورٹ: تنویر رضا برکاتی
مدیر سہ ماہی دارالسرور برہان پور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *