الیکشن اسٹنٹ:12 ریاستوں میں95 سیٹوں کے لئے پولنگ شروع

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے بیشتر حلقوں میں پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی، تاہم کچھ علاقوں میں سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ووٹنگ شام چار بجے تک اور پانچ بجے تک ہی ہوسکے گی. 12 ریاستوں میں 95 سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اڑیسہ اسمبلی کی 35 سیٹوں پر بھی آج پولنگ شروع ہو گئی۔ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جانے تھے۔ لیکن، تمل ناڈو کے ویلور میں انکم ٹیکس کے چھاپے میں 11 کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم برآمد ہونے کے بعد پولنگ ردکر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تری پورہ میں سیکورٹی ا نتظامات کے پیش نظر مشرقی تری پورہ سیٹ پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے اور وہاں تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو پولنگ ہوگی. دوسرے مرحلے میں 95 سیٹوں پر کل 1596 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ تقریباً 15.5 کروڑ ووٹر ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے. ووٹنگ کے لئے ان سیٹوں کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، بی جے پی لیڈر ہیما مالنی، ڈی ایم کےلیڈر دیاندھی مارن، کانگریس کے راج ببر، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان اور ڈی ایم کے رہنما کنی موجھی جیسے اہم امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest