الیکشن اسٹنٹ۔آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھانے پر زور:تیجسوی یادو

پٹنہ واقع پارٹی دفتر میں تیجسوی یادو سمیت پارٹی کے بڑے لیڈران نے یہ منشور جاری کیا۔ اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم سماجی انصاف کی سمت میں منزل حاصل کریں گے۔ اس ہدف کو حاصل کریں گے جسے بابا صاحب امبیڈکر نے دیا تھا اور میرے والد لالو پرساد یادو نے غریبوں کی بھلائی کے لئے دیکھا تھا۔آ ر جے ڈی نے اپنے منشور میں جہاں ایک طرف پرائیویٹ کمپنیوں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے وہیں اس کا بھی وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھنا چاہئے۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے منشور میں منڈل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق سفارشات نافذ کرنے، سرکاری ملازمتوں میں ترقی میں ریزرویشن سسٹم جاری رکھنے ، ریزرویشن کے 200 پوائنٹ روسٹر کو نافذ کرنے کے ساتھ ہی بہوجن سماج کا ریزرویشن یقینی بنانے کی بات کہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *