الیکشن اسٹنٹ:مودی اور ممتا آج ایک دوسرے پرلگائیں گے نشانہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ذرائع نےبتایا کہ وزیر اعظم کی ایک ریلی کولکتہ کے مشہور بریگیڈ گراؤنڈ پر دوپہر کو ہوگی. اس سے پہلے مسٹر مودی شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں نئی جلپائی گوڑي کے ریلوے گراؤنڈ کے قریب ریلی سے خطاب کریں گے. مغربی بنگال سے قبل وزیر اعظم کیلئے مشرقی اروناچل پردیش میں آج صبح پاسي گھاٹ میں عوامی ریلی منعقد کی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں سیاسی ریلیوں کی اپنی اہمیت ہے کیونکہ ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنا گڑھ بچانے میں مصروف ہیں وہیں بی جے پی یہاں اپنی بنیاد مستحکم کرنے میں گزشتہ کئی ماہ سے لگی ہوئی ہے۔ محترمہ ممتا بنرجی بھی آج ہی ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم شروع کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest