عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا

الیکشن کمیشن نے عآپ کو بھیجا نوٹس، اور بیس دن کے اندر جواب بھی طلب کیا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے اسے نوٹس بھیج کر صرف بیس دن کے اندر جواب بھی طلب کیا ہے۔ یعنی اب کمیشن بھی عام آدمی پارٹی کے تئیں سخت نظرآرہے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں گڑ بڑ اور چندے کے حساب کتاب کو چھپانے کے معاملہ میں اسے وجہ بتاؤنوٹس جاری کیاہے ۔کمیشن نے آج عام آدمی پارٹی کو نوٹس جاری کرکے اسے 20دن کے اندر جواب دینے کوکہاہے ۔کمیشن نے اپنے نوٹس میں یہ بھی کہاہے مذکورہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر کیوں نہ اسکے خلاف کارروائی کی جائے ۔کمیشن کے ڈائریکٹر وکرم بترا کے ذریعہ یہاں جاری بیان کے مطابق عام آدمی پارٹی نے انتخابی کمیشن کو 30ستمبر 2015کو اپنی پارٹی کے چندے کا حساب بھیجا تھا اور بعد میں 20مارچ 2017کو ترمیم شدہ حساب بھیجا لیکن ان دونوں کی تفصیلات میں کافی فرق پایاگیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *