انتخابی جلسے کے دوران افغانستان میں خودکش دھماکہ

ننگرہار: انتخابی جلسے کے دوران افغانستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 25 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کامہ میں امیدوار عبد الناصر محمد کا انتخابی جلسہ جاری تھا کہ اجتماع میں شامل خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں رواں ماہ کی 20 تاریخ کو پارلیمانی انتخاب ہونے جا رہے ہیں جس میں 2 ہزار 5 سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم اب تک 5 امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے جب کہ انتخابی کاغذات جمع کرانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں پر بھی تین بار خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram