ایسٹر سنڈے کو خونی سنڈے بنانے والا دہشت گردانہ حملے کا مجرم گرفتار

سری لنکا میں جس شخص نے ایسٹر پر یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر حملےکیے تھے اور ان کا نشانہ زیادہ ترمسیحی اقلیت کو بنایا گیا تھا۔ اکیس اپریل کو کیے گئے ان حملوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ سعودی حکومت نے انہی حملوں کے سلسلے میں پانچ ایسے مشتبہ افراد کو ملک بدر کر کے کولمبو حکومت کے حوالے کر دیا تھا، جنہیں چند روز پہلے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اہم ملزم ملک بدر کیے گئے انہیں پانچ افراد میں سے ایک بتایاگیا ہےہم مشتبہ ملزم کی عمر انتیس برس کے قریب بتائی جا رہی ہے جسے پیرس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان میں این آئی اے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم پکڑا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسیوں کے مطابق یہ بات پیرس میں بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول کی جانب سے بتائی گئی۔ حکام کے مطابق انٹر پول کی جانب سے کی جانے والی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اس سے تحقیقات میں بڑی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی ادارہ انٹر پول اس کارروائی پر مبارکباد کا مستحق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram