عید گاہ دہلی کی منتظمہ کمیٹی کے لئے نام درکار

دہلی وقف بورڈ کی معززین شہر سے نام دینے کی اپیل،عید گاہ کمیٹی میں ہر علاقہ سے نمائندگی کو یقینی بنانا چاہتا ہے وقف بورڈ

نئی دہلی:دہلی وقف بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہی عیدگاہ دہلی کی نئی منتظمہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو عید گاہ کا سارا انتظام دیکھے اور کسی بھی طرح کی بے حرمتی یا دخل اندازی سے عید گاہ کی حفاظت کو یقینی بنائے۔وقف بورڈ چاہتا ہے کہ کمیٹی میں دہلی شہر کے معززین اور عمائدین کی شرکت یقینی ہو اور کمیٹی ایسے افراد پر مشتمل ہو جن کے نام پر سب کا اتفاق ہو کیونکہ عیدگاہ کا تعلق پوری دہلی کے مسلمانوں سے ہے اس لئے دہلی کے تمام علاقوں سے ایسے نام شامل کئے جائیں جن پر ہر علاقہ کے لوگوں کا اتفاق ہو۔تفصیل کے مطابق شاہی عید گاہ دہلی سے متعلق کافی دنوں سے دہلی کے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے ،اخبارات میں بھی اس تعلق سیاخبارات میں بھی خبریں آئی ہیں کہ عیدگاہ کی بے حرمتی ہورہی ہے اور عید گاہ کی جگہ کا من مانے طریقہ سے استعمال ہورہاہے جس کی آمدنی کا بھی کوئی حساب کتاب نہیں ہے،یہ شکایت بھی ہے کو موجودہ کمیٹی جو عید گاہ کا صحیح انتظام دیکھنے سے قاصر ہے اور من مانے طریقہ سے بنا صلاح و مشورہ کے کام کر رہی ہے جبکہ کمیٹی بھی کافی پرانی ہے اورخود ساختہ طریقہ سے دہلی وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر کام کر رہی ہے اس لئے دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ نئی کمیٹی کی تشکیل از حد ضروری ہوگئی ہے۔دہلی وقف بورڈ چاہتا ہے کہ نئی کمیٹی ایسے ناموں پر مشتمل ہوجن پر سب کا نہ صرف اتفاق ہو بلکہ دہلی کے ہر علاقہ سے مسلمانوں کی نمائندگی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram