(تعلیم سے ہی تصویر بدل گی: کلیم الحفیظ (ہلال

۲۸ اکتوبر-صدیقی برادری کی جانب سے آل انڈیا تعلیمی کانفرنس مراداباد کے امن شادی ہال میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کا موضوع تعلیم سے ہی تصویر بدلے گی تھا ۔اس موضوع پر کتاب تصنیف کرنے والے ماہر تعلیم جناب کلیم الحفیظ ہلال دہلی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ صدارت حاجی قمرالدین سی ایم ڈی سروکون لمیٹیڈ نے کی۔کانفرنس میں ملک کے طول وعرض سے برادری کے نمائندوں نے شرکت کی ۔جناب کلیم الحفیظ ہلال کا پھولوں کے ہار اور گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔ایک مومنٹو اور شال اڑھاکر اعزاز دیا گیا۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے دودرجن سے زائد نمائندوں نے کانفرنس کی روداد شایع و نشر کی۔کانفرنس کے شرکا نے اتفاق رائے سے تعلیم پر کام کرنے ۔برادری کو تعلیم یافتہ بنانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر طے کیا گیا کہ ہر مقام پر صدیقی سول سوسائٹی قائم کی جائے گی۔جناب عرفان عالم صدیقی کو صدیقی سول سوسائٹی اترپردیش کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ۔پروگرام میں پروفیسر اخترصدیقی ۔ڈین آف شعبئہ یونانی ہمدردر یونیورسٹی۔پروفیسر جمیل احمد انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔ڈاکٹر افسر صدیقی آئی اے ایس ۔رجسٹرار چنڈی گڑھ۔جناب محمود عالم ریٹائرڈ پروفیسر پٹنہ۔جناب کشش ایٹوی ڈائریکٹر ایٹہ اربن کوآپریٹیو بینک ۔جناب صادق حسین اسپیشل جیوڈیشیل مجسٹریٹ اترپردیش شعبئہ آبپاشی۔انجینئر صدرعالم۔ممبئی  اور برادری کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب عرفان عالم صدر MDSمراد آباد اور بابو بھائی جنرل سیکریٹری MDSمراد آباد نے خصوصی کردار ادا کیا۔سیمنار میں جناب محمود عالم صاحب نے 50000اور محترمہ شگفتہ صاحبہ نے 1000روپے کا تعاون کتاب کے ہندی ایڈیشن کے لیے کیا تاکہ کتاب برادری کے ہر فرد تک پہنچائی جاسکے ۔کلیم الحفیظ نے ان دونوں صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *