مشرقی چین میں طوفان کا قہر، 28 افراد ہلاک

چین کے ژجیانگ صوبے میں آئے شدید طوفان کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ مقامی حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ طوفان ’لیكما‘ مشرقی چین کے ژجیانگ صوبے میں ہفتہ کو سمندر سے ٹکرایا جس کے بعد سے ہی علاقے میں تیز بارش ہو رہی ہے۔
صوبائی فلڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر کے مطابق طوفان کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے ژجیانگ صوبے میں تقریباً 50 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق طوفان لیكما کی وجہ سےبھاری بارش ہو رہی ہے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ يونگ جيا کاؤنٹی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تودے گرنے سے ندیوں کا راستہ بند ہوگیا ہے۔ طوفان کے آج شان ڈونگ صوبے کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کے آثار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram