بحرالکاہل نیو کیلیڈونیہ صوبہ کے نزدیک زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

سڈنی:زلزلہ بھی قدرتی آفت ہے، اس سے بچنے کی ہم سب کو ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اور اپنے اعمال کی درستگی کے ساتھ ساتھ ، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ اسی طرح جنوبی بحرالکاہل کے نیو کیلیڈونیہ صوبہ کے نزدیک بدھ کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1تھی۔بحرالکاہل سنامی الرٹ سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز نیو کیلیڈونیہ کی راجدھانی نومیا سے 372 کلو میٹر مشرق میں زمین کی سطح سے 10کلو میٹر نیچے تھا اور شروعات میں اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر بتائی گئی تھی۔سینٹر نے بتایا کہ بحرالکاہل علاقہ میں اس سے سنامی کا بڑا خطرہ نہیں ہے۔لیکن زلزلہ کے مرکز سے 250کلو میٹر مشرق تک سمندر میں 17سینٹی میٹر اونچی لہریں اٹھی تھیں۔سویلین ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان اولیویئر سری نے کہا ’’ہم نے زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کئے ،لیکن زیادہ کچھ کہنے کیلئے نہیں ہے۔کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور سنامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest