زبردست آمدنی ہوگی ۔کریں یہ کاروبار۔50 ہزار  ہر مہینے کمائیں  

اس وقت کاروبار ٹھپ پڑے ہوئے ہیں لوگ مالی پریشانیوں کا شکار ہیں ۔بے روزگاری اور غریبی بڑھ گئی ہے ایسے میں مرکزی حکومت نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جسکی مدد سے خود کا کاروبار کرکے خود کفیل بن سکتے ہیں ۔انتہائی کم لاگت میں آپ چاہیں تو صابن بنانے کی فیکٹری قائم کرسکتے ہیں ۔ آج کے وقت میں صابن کی ڈیمانڈ چھوٹے شہروں سے لے کر بڑے شہروں ، قصبوں اور گائوں میں کافی ہے ۔ ایسے میں صابن بنانے کا کاروبار بے حدفائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ صابن بنانے کیلئے فیکٹری کی شروعات چار لاکھ روپے سے بھی کم میں کی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 80 فیصدی لون بھی مل سکتا ہے ۔مرکزی حکومت کے مدرا یوجنا کے تحت نہ صرف لون ملنا آسان ہے ، بلکہ پورے بزنس کا پروجیکٹ بھی تیار کیا جاسکتا ہے ۔ کل سات مہینے میں آپ اس کی کارروائی پوری کرکے پروڈکشن شروع کرسکتے ہیں ۔ مدرا اسکیم کی پروجیکٹ پروفائل رپورٹ کے مطابق آپ ایک سال میں تقریبا چار لاکھ کلو کا کل پروڈکشن کرسکیں گے ۔ اس کی کل ویلیو تقریبا 47 لاکھ روپے ہوگی ۔تمام خراجات اٹھانے کے بعد اسمیں ہر سال تقریبا چھ لاکھ روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس حساب سے تقریبا 50 ہزار روپے ماہانہ کی کمائی ہوسکتی ہے۔ اس یونٹ کو لگانے کیلئے کل 750 اسکوائر فٹ زمین کی ضرورت پڑے گی ، جس میں سے 500 اسکوائر فٹ کوورڈ اور باقی کا ایریا ان کوورڈ ہوگا ۔ اس میں مشینوں سمیت کل 8 آلات نصب ہوں گے ۔ مشینوں اور انہیں لگانے کی کل لاگت صرف ایک لاکھ روپے ہوگی ۔اس پورے سیٹ اپ کو لگانے کیلئے مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار روپے کا خرچ آئے گا ، جس میں جگہ ، مشینری ، تین ماہ کی ورکنگ کیپٹل شامل ہے ۔ اس میں آپ کو صرف تین لاکھ 83 ہزار روپے خرچ کرنے ہوں گے ، کیونکہ باقی کا لون آپ کو بینک سے مل سکتا ہے ۔ اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے لون آپ کو کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ بینک سے مل جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram