آن لائن بھیک مانگ کر لکھ پتی ہوئی خاتون ۔شوہر نے کھولی پول

اب بھیک مانگنے کا طریقہ بھی ماڈرن ہوگیا ہے پہلے سوشل میڈیا کا استعمال روابط بڑھانے، دل کی بات کہنے اور دوست بنانے کے لئے کیا جاتا تھا مگر دبئی کی ایک خاتون نے تو کمال ہی کردیا اس نے خود کو مظلو م بتاکر آن لائین بھیک مانگنا شروع کیا اور 17 دنوں میں 35 لاکھ روپے ( 50 ہزار ڈالر ) کما لئے ۔فیس بک ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اس نے اپنے بچوں کی تصویریں ڈال کر خود کو مظلوم بتایا اور گھریلو تشدد کا شکار بھی ۔ اس نے خوب جذباتی پوسٹ ڈالیں ،ظاہر ہے لوگوں کی ہمدردی امڈ پڑی اور لوگوں نے اس کو پیسے بھیجنے شروع کیے اور اس طرح اس نے 35 لاکھ روپے کمالئے پر بھلا ہو اسکے شوہر کا جس نے ساری پول کھول دی اور بتایا کہ بچے تو اس کے پاس ہیں اب خاتون جیل کی ہوا کھارہی ہیں ۔برے کام کا برا نتیجہ پر خاتون کی عقل اور اسمارٹنیس کی داد دینی پڑےگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram