دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی جیت

بی جے پی صدر امت شاہ اور تنظیم کے کارکنان نے مبارکباد دی

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی میں ہوئے طلبہ یونین (ڈوسو)کے انتخاب میں اکھل بھارتیہ ودیا رتھی پریشد کی جیت پر بی جے پی کے صدر امت شاہ نے مبارکباد دی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کے کارکنان میں کافی جوش و خروش بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، اور کیوں نہ ہو؟ یقیناً یہ جیت بڑی جیت ہے۔ اس جیت کو ۲۰۱۹ء کی جیت سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ یہاں پر یہ بات تو سمجھ میں آگئی کہ اگر اتحاد نہیں ہوگا تو ہر جگہ ایسی ہی شکست فاش ہوگی۔ ہم آپس میں لڑتے رہیں گے اور یہ فرقہ پرست طاقتیں جیت اپنی جھولی میں کرجائیں گی۔ طلبہ یونین انتخابات میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جیت پر مسٹر امت شاہ نے کہا کہ “ڈوسو کے انتخابات میں فتح کے لئے اے بی وی پی کے تمام کارکنوں کو دل سے مبارک باد۔ یہ جیت نہ صرف نوجوانوں میں قوم پرست نظریے کے تئيں ایمان کی فتح ہے بلکہ یہ تقسیم کرنے والی اور موقع پرست سیاست کے خلاف نوجوانوں کا مینڈیٹ بھی ہے” ۔ واضح رہے کہ ڈوسو کے انتخابات کے کل دیر رات آنے والے نتائج میں اے بی وی پی نے صدر، نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر جیت درج کرکے اپنا دبدبہ برقرار کھا ہے جبکہ کانگریس کی طلبہ یونٹ کو ڈوسو کے سکریٹری کے عہدے پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest