ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفرآباد میںیومِ آزادی کی73ویں پروقار تقریب اورو سیع شجر کاری مہم کا انعقاد

دہلی کے شمال مشرقی علاقے جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل اسکول میں73ویں یومِ آزادی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر اسکول کی جانب سے ’وسیع شجر کاری مہمــ‘کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس مہم کا افتتاح مقامی ایم ایل اے جناب حاجی اشراق خان کے دست مبارک سے کیا گیا۔اس مہم کے تحت اسکول منتظمہ کمیٹی کے صدر جناب احمد حسن صاحب جناب زین العابدین صاحب (مینیجر) اور پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان صاحب نے اسکول کے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ تقریباً 110پودے لگا ئے ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول کے ایکو کلب انچارج ناصر حسن نے تعاون کیا۔بعدازاں پرچم کشائی کی رسم بطور مہمان خصوصی مقامی ایم ایل اے حاجی اشراق خان اور اسکول کے صدر احمد حسن،مینیجر زین العابدین،پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کے ساتھ سماجی کارکن ذاکر حسین،سرفراز خان، چودھری فتح یاب نے مشترکہ طور پر ادا کی۔پرچم کشائی اور مہمانان کے استقبال کے بعد طلبا اور طا لبات نے کلچرل پروگرام پیش کیے ۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا جوضیاء الدینXIIDنے کی،محمد زبیرXIنیجشن آزادی کے موضوع پراردو میں سحر انگیزنے تقریر پیش کی۔علاوہ ازیںکئی رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ان پروگراموں سے طلبا خوب لطف اندوز ہوئے۔

 

 

 

 

 

اسکول کے تاریخ کے استادتسلیم احمد نے یومِ آزادی کے متعلق معلومات افزا تقریر کی۔نظامت کے فرائض تسلیم احمد،افسانہ محبوب اور امتیاز احمد نے مشترکہ طور پر نے انجام دئے۔کلچرل انچارج فرحان بیگ کے ساتھ افسانہ محبوب اور نازش صدیقی گزشتہ ایک ہفتہ سے پروگرام کی تیاری میں لگے رہے۔ایم ایل اے حاجی اشراق خان نے کہا کہ ہم سبھی اپنی زندگی میں جس چیز کو پسند کرتے ہیں اگر وہی چیز دوسروں کے لئے بھی پسند کریں تو ہم ایک بہتریں معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے طلبا اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سچی اور صحیح آزادی یہ ہے کہ جب ہمارے طلبا و طالبات تعلیم یافتہ ہوں تو اپنے حقوق کی پاسداری کر سکتے ہیں جس سے ہمارا مستقبل روشن ہوگا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔آخر میں اسکول کے وائس پرنسپل ریاض الحسن خان نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میںجمیل احمد، شمیم حسن،ریاست علی ،محمدفہیم،محمد شاہد،اظہار عالم،جعفر حسنین وغیرہ نے نمایاں کارنامہ انجام دیا۔ ان کے علاوہ شباہت حسین،محمد ناصر، محمد اخلاص، شمع، صائمہ،گلستاں،طیبہ امان فاروقی کا بھی اہم رول رہا۔سیکنڈ شفٹ میں بھی بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر بطور خاص اسکول کے اساتذہ ،رئوف الحسن، صغیر احمد،ناصر حسن، ناصر علی، انساد علی، وقارحسین، ترنم زہرہ، وغیرہ نے اپنی محنت اور لگن سے نمایاں کارنامہ انجام دیا۔سیکنڈ شفٹ کے انچاج صغیر احمد نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest