ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینر سیکنڈری اسکول کا کھیلوں میں جلوہ اس سال بھی برقرار

شما ل مشرقی دہلی ، علاقہ جعفر آباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کھیلوں کی شروعات فتحیابی کے ساتھ کی۔وزارت ِ تعلیم دہلی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ سمر ایتھلیٹک میٹ 2019-20 میںاسکول ھذا نے ڈسٹرکٹ شمال مشرق، زون۔5کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف زمروں میں کافی تعداد میں میڈل حاصل کیے جن کی تفصیل اس طرح ہیں۔ دسویں جماعتکے راجا بابو حسن نے انڈر۔17لڑکوں کی 100اور 200میٹر کی دوڑ میں ، نویں جماعت کے آکاش نے انڈر۔ 14لڑکوں کی 100اور 200میٹر کی دوڑ میں، اوربارہویں جماعت کے شاہ نواز خان نے انڈر ۔19ہائی جمپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح بارہویں جماعت کے روہت پال نے انڈر 19ہائی جمپ میں ، نویں جماعت کے دیویانشو نے انڈر ۔17لونگ جمپ میں ، دسویں جماعت کے وکیِ منڈل نے انڈر۔19لڑکوں کی 1500میٹر کی دوڑ میںاور نویں جماعت کے ہی پونِت نے انڈر۔14لڑکوں کی 100میٹر کی دوڑ میںنقرئی تمغہ حاصل کیا۔
اسکول کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں شمال مشرق، زون ۔5کی بہترین نمائندگی اور کھیلوں کا اچھا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں ، اسکول کے طلبہ اور اساتذہ میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے کھلاڑیوں کی ستائش کی اور مستقبل میں انھیں اس سے بہتر کارگردگی کے لیے ترغیب دی۔ان کھلاڑیوں کے استاد محمد شمیم اور ریاست علی کو مبارکباد دی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو اس سال کھیلوں کی شروعات ہوئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارا اسکول تما م مقابلوں مزید بہتر مظاہرہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest