انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری گرفتار،پوچھ گچھ کے لیے ہندوستان لانے کا امکان

نئی دہلی:ہندوستان سے فرار ہوکر بیرون ملک رہ رہے انڈرولڈ ڈان روی پجاری کا جنوبی افریقہ کی راجدھانی ڈکار سے گرفتار ہونے کی خبر ہے۔اس وقت ہندوستان سے فرار اقتصادی مجرموں کے دن اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ وجے مالیا، نیرو مودی کی حوالگی کی کوشش، کرشچین مشیل اور راجیو سکسینہ کو ہندوستان لانے میں کامیاب ہونے کے بعد اب ہندوستانی ایجنسیوں کے نشانے پر انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری ہے۔ اب یہ خبر ہے کہ ان کی سنینگل سے گرفتاری ہوگئی ہے، اور مزید پوچھ تاچھ کے لیے ہندوستان لانے کی تیاری چل رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر سینیگل میں موجود ڈان روی پجاری کو حراست میں لیا گیا ہے۔ روی پجاری کو ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ روی پجاری افریقی ملک سینیگل میں رہ رہا تھا‘ اس پر ہندوستانی ایجنسیاں مسلسل نظر رکھے ہوئی تھیں۔ایک ہی دن پہلے ہندوستانی ایجنسیوں کو متحدہ عرب امارات سے اگسٹا ویسٹ لینڈ کیس کے ملزم راجیو سکسینہ اور منی لانڈرنگ کے ملزم دیپک تلوار کو ہندوستانی لانے میں کامیابی ملی ہے‘ ان دونوں کو بدھ کو ہندوستانی لاتے ہی ای ڈی نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ جمعرات کو عدالت نے راجیو سکسینہ کو ۴؍ دن کی حراست اور دیپک تلوار کو ۷؍ دن کی ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest