خوشخبری:گھریلو رسوئی گیس کے سلنڈر وں کی قیموں میں آئی کمی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں آئی کمی سے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس کے سلنڈر میں 62.50 روپے کی کمی آئی ہے۔دہلی میں 14.2 کلو گرام کا غیر سبسڈی رسوئی گیس سلنڈر جمعرات سے 574.50 روپے کا ملے گا۔ یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے جب غیر سبسڈی والا سلنڈر سستا ہوا ہے۔ جولائی میں دام 100.50 روپے کم ہوئے تھے. اس طرح دو ماہ میں قیمتیں 163 روپے کم ہوئی ہیں۔ کولکتہ میں دام گھٹ کر 601 روپے، ممبئی میں 546.50 روپے ، چنئی میں 590.50 روپے هوگئے ۔ گھریلو رسوئی گیس صارفین کو ایک مالی سال میں 14.2 کلو گرام کے 12 سلنڈر سبسڈی کی شرح پر ملتے ہیں۔ اس سے زیادہ لینے پر غیر سبسڈی کا دام چکانا پڑتا ہے۔ سبسڈی اور غیر سبسڈی کی رقم صارفین کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کی جاتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest