دہلی بنی گیس چیمبر۔دیوالی کے بعدصحت کا دیوالہ

دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ہم کو لگتا تھا کہ اس بار کم سے کم لوگ اپنی صحت کا خیال کرتے ہوئے پٹاخے نہیں پھوڑینگے اور فضا اتنی آلودہ نہہیں ہوگی لیکن دلی والے باز نہیں آئے کل جس طرح پٹاخوں کی گونج آسمان پر سنائی دے رہی تھی وہ بہت تکلیف دہ تھا اب یہ سن کر بہت تکلیف ہورہی ہے کہ دلی کی فضا زہر آلودہ ہوگئی ہے اور فضائی آلودگی بڑھ گئی ہےجس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہے دیوالی کی رات میں پٹاخے پھوڑنے کے بعدآسمان میں دھواں چھاگیا۔لوگوں کورات میں سانس لینےمیں پریشانی ہونےلگی۔آئی ایم ڈی کےمطابق دہلی کےلودھی روڈ علاقےمیں ایئرکوالٹی انڈیکس 306 پر پہنچ گیا۔جوفضائی آلودگی کی بیحدخراب سطح مانی جاتی ہے۔وہیں نوئیڈامیں یہ سطح 365 پرجاکرپہنچ گئی۔0اور50 کےدرمیان اےآئی کیوکواچھاماناجاتاہے۔51 اور100کےبیچ اطمینان بخش تسلیم کیاجاتاہے۔تووہیں 101 اور200 کےبیچ معتدل ماناجاتاہے۔جبکہ 201 سے300کےبیچ خراب گرداناجاتاہے۔وہیں 301 سے400 کے درمیان بہت ہی خراب بتایاجاتاہے۔اور400ایک سے500کےبیچ اےآئی کیوسنگینی اا ختیار کرلیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram