دیور بھابھی میں مارپیٹ

برھانپور:دیوراور بھابھی کے درمیان مارپیٹ کے معاملے میں جوڈیشنل مجسٹریٹ محترمہ پونم ڈامیچہ نے ملزم پرس رام (36)ولد کونڈے کا سڈیکر ساکن گرام داہندہ ضلع برھانپور کو عدالت اٹھنے تک کی سزااور 300روپیئے جرمانہ عائد کیاہے ،مذکورہ کیس اور عدالتی کارروائی کی معلومات فراہم کرتے ہوئے پروسیکیوشن آفسر جناب رتن سنگھ بھنورنے بتایا کہ 22-8-17کو شام 7بجے فریادی رام کلی بائی اپنے گھر آرہی تھی تب اس کے دیور پر س رام نے رام کلی بائی کو گالیاں دی ،رام کلی بائی نے گالیاں دینے سے منع کیاتو پرس رام نے لاٹھی سے داہنی آنکھ کی بھون کے پاس ماردیا جس سے خون بہنے لگا،پرس رام نے جاتے وقت جان سے مارنے کی دھمکی دی ،رام کلی بائی نے پولس چوکی پر حاضر ہوکر اس کی شکایت کی جس کی بناء پر پولس نے جانچ کے بعد استغاثہ عدالت میں داخل کیا، اس کیس میں کامیاب پیروی پروسیکیوشن آفسر جناب رتن سنگھ بھنورے نے کی،عدالت نے غوروخوض کے بعد ملزم پرس رام کو عدالت نے عدالت اٹھنے تک کی سزاسنائی اور 300روپیئے کاجرمانہ عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram