دلیپ کمارکی طبیعت پھر بگڑ گئی

شہنشاہ جذبات بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی ایک بار پھر طبیعت خراب ہوگئی ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم گھر پر ہی ان کا علاج کررہی ہے ۔میڈیا کے رپورٹ کےمطابق پچھلے ماہ اداکار دلیپ کمار اچانک طبیعت خراب ہوجانے کے باعث ممبئی کے معروف لیلاوتی اسپتال میں ۲ہفتے  داخل رہےتھے۔ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کو سینے کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ انہیں نمونیہ ہوا ہے۔
دلیپ کمار کو دو ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھالیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ دلیپ کمارکوگزشتہ 4 دن سے بخار تھا جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر نمونیے کا شکار ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اداکارکو یہ انفیکشن آخری بار طبیعت ٹھیک ہونے کے باوجود نمونیے کے کچھ جراثیم رہ جانے کے باعث ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دلیپ کمار کا علاج تاحال ان کی رہائش گاہ پرہی جاری ہے جبکہ ان کے ڈاکڑوں کی جانب سے ابھی تک انہیں اسپتال منتقل کرنے کا نہیں کہا گیا ہے۔دلیپ کمار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک ماہ سے خوراک بھی نلی کے ذریعے دی جارہی ہے جس کے باعث وہ کمزوری کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دلیپ کمارکی صحت تیزی سے گررہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest