ذیابیطس کوکنٹرول کرنے والا’ جامونت جامن‘ تیار

نئی دہلی:بیس سال کی مسلسل کوشش کے بعد سائنس دانوں نے جامن کی ’جامونت‘ قسم تیار کی ہے جو ذیابیطس کی روک تھام میں کارگر اور اینٹی آکسیڈینٹ صفات سے بھرپور ہے۔
انڈین ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے ملحق مرکزی باغبانی انسٹی ٹیوٹ ،لکھنؤ کے سائنس دانوں نے تقریباً دودہائی کی ریسرچ کے بعد ’جامونت‘ کو تیار کیا ہے۔اس میں کسیلاپن نہیں ہے اور 90سے 92 فیصد تک گودا ہوتا ہے۔اس کی گھٹلی بہت چھوٹی ہے۔جامن کے بڑے سے درخت کی جگہ اس کے درخت کو چھوٹا اور گھنی شاخوں والا بنایا گیا ہے۔گچھوں میں پھلنے والے اس کے پھل پکنے پر گہرےبینگنی رنگ کے ہوجاتے ہیں۔اس قسم کو کاروباری استعمال کےلئے جاری کردیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے چیف سائنس ٹسٹ ڈاکٹر آنند کمار سنگھ نے یواین آئی کو بتایا کہ ذیابیطس مزاحم اور کئی دیگردواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے زیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لئے یہ جان مئی سے جولائی کے دوران روزانہ کے استعمال کا پھل بن سکتا ہے ۔یہ اینٹی ڈائبٹک اور بایوایکٹو مرکبات میں بھرپور ہے۔خوبصورت گہرے رنگ کے ساتھ بڑے سے سائز کے پھلوں کے گچھے اس قسم کی خصوصیت ہیں۔مٹھاس(16سے 17برکس)اس کی دیگر اہم خصوصیت ہے۔اس کے پھل کا اوسط وزن 24.05گرام ہے۔اس کے گودے میں امید کے مطابق بہت زیادہ ایسکاربک ایسڈ(49.88ملی گرام فی 100گرام)اور کل اینٹی آکسیڈنٹ (38.30 ملی گرام اے ای اے سی/جی )کی وجہ سے اسے غذائی اجزاء سے بھرپور بناتاہے۔اس کے پھل جون کے دوسرے اور تیسرے ہفتے سےنکلنے شرو ع ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest