بیکنٹھی دیوی گلزکالج کی دوروذہ گولڈن جبلی تقریب کا آغاز ۱۵ دسمبر سے

آگرہ:تاج نگری کا مشہور معروف اُردو ادب میں اپنا خاص مقام حاصل شدہ بیکنٹھی دیوی گلزکالج اپنے تعمیر کے ۵۰ سال مکمل کر رہا ہے ، اس کے پیش نظر کالج مینجمنٹ نے گولڈن جبلی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ،اس تقریب میں اُن تمام کو سابق طلباء کو مدعو کیا گیا ہے جو اس کالج سے تعلیم حاصل کر اعلی مقام پر پہنچ کر ملک ، شہر اور کالج کا نام روشن کر رہی ہیں ،موجودہ وقت میں کالج کی سابق طلباء بیبی رانی موریا اُتراکھنڈ کی گورنر ہیں،تقریب کی مزید معلومات دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر نیتاگپتا نے کہا کہ تقریب پہلے روز (۱۵ دسمبر ) کو صبح ہون کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوگا ، اس کے بعد ثقافتی پروگرم کے ساتھ کالج کے ۵۰ سال مکمل ہونے پرموجودہ مہمان اپنی مقالہ پیش کریں گے، دوسرے روز( ۱۶ دسمبر ) کو پروفیسر رام شنکر کٹھریہ( ایم پی)، بابو لال (ایم پی)، نوین جین (میئر آگرہ) شرکت کریں گے ، اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق طلباء بیبی رانی موریا اُتراکھنڈ کی گورنر ر موجود رہیں گی ، اس پروگرام میں اُن تمام سابق طلباء کو عجاز سے نوازہ جائے گا جنہوں نے اپنے کالج کا نام روشن کیا ہے، اس میں تمام سابق طلباء کو مدعو کیا گیا ہے۔اس مو قع پر لالج مینجمنٹ کے صدر راکیش، سیکرٹری شیلندر گپتا، اودھیش گپتا، موہت گپتا ، ڈاکٹر نسریب بیگم خا ص طور پر موجود رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest