(دیش گیت( میرا وطن

مجھے جاں سے پیارا ہے میرا وطن
کہ اس پہ ہیں واری مرے جان وتن

یہ گاندھی کے سپنوں کا سندر جہاں ہے
یہی تو جواہر کا ہندستاں ہے

ہے کڑکڑ میں اس کے حسیں بانکپن
مجھے جاں سے پیارا ہے میرا وطن

وہ ہندو ہو مسلم ہو سکھ یا عیساٸی
یہاں سب ہی آپس میں ہیں بھاٸی بھاٸی

یہاں مل کے بہتی ہیں گنگ و جمن
مجھے جاں سے پیارا ہے میرا وطن

یہ ہے صوفی سنتوں کا منیوں کا بھارت
یہاں ہر طرف پیار ہے اور محبت

ہر اک حال میں ہیں یہاں سب مگن
مجھے جاں سے پیارا ہے میرا وطن

یہاں کی فضاٸیں بڑی جانفزا ہیں
سحر دل نشیں تو شبیں دلربا ہیں

یہاں ہیں مساوی ” ذکی “ مرد و زن
مجھے جاں سے پیارا ہے میرا وطن

ذکی طارق
سعادتگنج۔بارہ بنکی
انڈیا
پن کوڈ۔225206
رابطہ۔7007368108
Zaki Tariq
Saadatganj.Barabanki
India
Pin.225206
Phone.7007368108

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest