محکمہ آیوش کے زیراہتمام دوعدد طبی کیمپ کا انعقاد

یونانی میڈیکل آفسر ڈاکٹر اعجاز انورانصاری نے بتایاکہ محکمہ آیوش کی سرگرمیوں کے تحت ضلع آیوش آفسر ڈاکٹر محمد کلیم انصاری کی سرپرستی ،رہنمائی اور نگرانی میں 11؍جون کو آنگن واڑی نمبر 3سیکٹر 2بیری میدان میں ایک مفت یونانی طبی کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں 92؍افراد فیض یاب ہوئے، اسی طرح آج 12؍جون (بدھ)کو آنگن واڑی نمبر 4سیکٹر 2بیری میدان میں مفت یونانی طبی کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں 105مریضوں نے فیض حاصل کیا،دونوں کیمپوں کو کامیاب بنانے میں دائود پورہ کالی پاٹک کے یونانی میڈیکل آفسر ڈاکٹر اعجاز انور انصاری،دواخانے کی خادمہ محترمہ رنجنا مانڈوکر ،آنگن واڑی سوپروائزر وندناانگلے ،آنگن واڑی کارکن پرمیلاسیواڈکر،محترمہ صالحہ انصاری اور معاون شریمتی شوبھا اور ہیراشاہ نے اہم تعاون دیا،ڈاکٹر اعجاز انور انصاری نے کیمپ کو موقع غنیمت جان کرکیمپ میں آئے لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے ملک کے سلگتے مسائل جیسے بارش میں پھیلنے والی بیماریاں اوران سے بچنے کی تدابیر،شجرکاری کے ذریعے ماحولیات کا تحفظ اور پانی کے گرتے معیار اور پانی بچانے پر اپنا خطبہ پیش کرکے عوام کو بیدار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *