لذیذ اور نرم غذا ڈبل روٹی

بریڈ جسے ڈبل روٹی بھی کہا جاتا ہے ۔ سادہ،لذیذ اور نرم غذا ہے۔یہ زیادہ تر ناشتے میں سرو کی جاتی ہے۔ڈبل روٹی پرمکھن اور جام لگاکر کھانے کا مزہ ہی اور ہے۔اسےآٹے ،خمیر،دودھ،بیکنگ پاؤڈر اور انڈے سے تیار کیا جاتا ہے۔اس کے مزیدار ٹوسٹ بھی بنائے جاتے ہیں۔جن میں فرنچ ٹوسٹ زیادہ پسندکیے جاتےہیں۔اکثر مائیں بچوں کو سکول کے لیے لنچ میں فرنچ ٹوسٹ ہی بناکردیتی ہیں۔فرنچ ٹوسٹ چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ٹوسٹ اور بریڈ بنانے کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
گارلک بریڈ
اجزاء۔
ڈبل روٹی۔ ایک عدد (جس کے سلائسز نہ کٹے ہوں)
لہسن پیسٹ ۔ایک سو گرام
مکھن۔ ایک سو گرام
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔ چھ گرام
ترکیب۔
ڈبل روٹی کو اس طرح کاٹیں کہ نیچے کا حصہ جڑا رہے، سلائسز الگ نہ ہوں۔ایک برتن میں لہسن پیسٹ، نمک اور کالی مرچ مکس کرلیں۔سلائس کے دونوں طرف یہ مکسچر لگا دیں۔مکھن کرش کرکے ڈبل روٹی پر چھڑک کر فوائل میں لپیٹ دیں۔دو سو سینٹی گریڈ پر اوون کو گرم کرکے چھ منٹ کے لیے بریڈ کو اس میں رکھ دیں۔اب اوپر سے فوائل کو کھول کر پانچ منٹ مزید رکھیں۔گرم گرم گارلگ بریڈ فوائل سمیت پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram