دہلی این سی آر میں بارش سے برا حال، آمدورفت متاثر

بس ڈوبتے ڈوبتے بچی، ۳۰؍مسافروں کو بحفاظت نکالاگیا

نئی دہلی: دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح جھماجھم بارش ہوئی۔ صبح کے دوران ہوئی بھاری بارش سے سڑکوں پر جگہ جگہ پانی بھر گیا۔ بارش کی وجہ سے صبح صبح دفتر میں کام کرنے والے افراد کو دفتر جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ اسکول جانے والے طلبہ وطالبات کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی۔ دہلی کے زیادہ تر علاقوں میں جل بھرائو سے لوگوں کی پریشانی بڑھتی نظر آرہی ہے۔ یمنا بازار حلقہ میں ہنومان مندر کے پاس سڑک میں ہی بس ڈوب گئی، بڑی مشکل سے اس میں پھنسے 30مسافروں کو بچایاگیا۔ اس کے علاوہ گاڑی کے اسٹاف اور پولیس کے علاوہ مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکالاگیا۔ اس کے علاوہ جامعہ نگر کے بٹلاہائوس اور اوکھلا ہیڈ پر بھی بارش سے آمدورفت متاثر رہی۔ لوگ پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بہت پریشان رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *