دہلی میٹرو میں خواتین کے مفت سفر کا خواب کب ہوگا پورا

مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ دہلی میٹرو میں خواتین کے مفت سفر کے تعلق سے دہلی حکومت نے کوئی تجویز نہیں بھیجی ہے۔
رہائش اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے دہلی میٹرو میں خواتین کے مفت سفر کے تعلق سے معلومات طلب کی تھیں ۔
مسٹر پوری نے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکز ی حکومت کی دہلی میٹرو میں خواتین کے لیے مفت سفر کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹروریل میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری کے لیے دہلی حکومت سے کوئی تجویز نہیں ملی اور اس لیے اسے منظور ی دئے جانے کا کوئی سوال ہی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest