دہلی اسمبلی انتخاب میں زیادہ سے زیادہ امیدوار اتارے گی انڈین یونین مسلم لیگ

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کا دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر میٹنگ

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کاپارٹی دفترمیں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔اس میٹنگ میں ملک کے موجود صورتحال پر غوروفکر کیا گیا اور ملک میں کس طرح امن و آمان قائم ہو اس پر چرچہ ہوئی۔اس کے علاوہ آئندہ سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے پالیسی طے کی گئی۔ اس موقع پرعمران اعجاز جنرل سکریٹری ،معین الدین قریشی ،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،شیخ فیصل حسن ،مفتی فیروز الدین مظاہری سکریٹری ،عبدالحمید انصاری خزانچی ،آصف انصاری ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مدثر الحق ،شہزااحمد یوتھ کنوینر ،اتیب خان ،ایم ایس ایف کنوینر،قومی سکریٹری خرم عمر انیس،محمد غازی ،محمد اظہر،ارشدخان ،شفیق احمد اورنبیل احمد وغیرہ شامل ہوئے ۔
اس موقع پر پردیش پارٹی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے کہا کہ دہلی آئندہ دہلی کے اسمبلی انتخاب میں انڈین یونین مسلک زیادہ سے زیادہ امیدوار اتارے گی اور اس کی کوشش رہے گی کہ پارٹی تمام طبقات کا خیال کرتے ہوئے پورے دہلی کے رائے دہندگان تک پہنچ کر انہیں ووٹ کی اہمیت اور حکمرانی کے فرائض کو بتانے کی کوشش کرے گی ۔کیونکہ اب تک عوام کا یہ حال رہا ہے کہ جذبات کے سہارے یا سیاسی پارٹیوں کے خوشنما وعدے و ارادے پر ووٹ کرتے آئیں ہیں جس سے عوام نے ہمیشہ اپنے آپ کو ٹھگا محسوس کیا ہے ۔اسی بات کو عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
اس موقع پر خرم انیس جنرل سکریٹری نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قدیم پارٹی ہے جس نے شروع سے ملک میں امن وآمان قائم کرنے کے لئے کام کیا ہے اوف فقرہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے دیگر تمام طبقات تک رسائی حاصل کی ہے۔بہت سی پارٹیاں یہ کہتی ہیں کہ یہ صرف مسلمانوں کی پارٹی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے ۔انڈین یونین مسلم لیگ ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کے تمام طبقات کو اپنے ساتھ لیکر چلتے آئی ہے اور اسی فارمولے کے تحت پارٹی نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔دہلی میں بھی ہم اسی مقصد کو لیکر میدان میں اتریں گے اور زیادہ سے زیادہ امیدوار اتاریں گے ۔
عمران اعجاز
جنرل سکریٹری ،دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ
9711351630

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram