زبر دست سیلاب میں 13 افراد کی موت

ہنوئی:ویتنام میں زبردست بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص لاپتہ ہے۔قدرتی آفت کی روک تھام اور کنٹرول کی مرکزی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جمعرات کو بتایا کہ ہفتے کے آخر سے شروع ہوئی بارش کے سبب آئے سیلاب میں کوانگ تری، تھووا تھین، ہوئی، کوانگ نام، کوانگ نگی اور بنہہ ڈنگ صوبوں کے کم از کم 13 لوگ بہہ گئے جبکہ ایک شخصیت لاپتہ ہے۔کمیٹی نے کہا کہ ’’سیلاب میں 13 افراد کی ہلاکت کی اور ایک شخص کےلاپتہ هونے کی تصدیق ہو گئی ہے‘‘۔
سیلاب کی وجہ سے قریب 12 ہزار ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں برباد ہوگئی ہیں نیز تقریباً 163500 مویشی مارے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *