تیسرے دن پٹرول ۔ڈیزل ہوا سستا ،آج کی نئی قیمت؟؟؟

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین دن میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 16 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، ہفتہ کے روز ممبئی اور کولکاتہ میں پٹرول 8 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ دوسری طرف دہلی، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 5 پیسے کم ہوئی ہے۔ کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت 6 پیسے فی لیٹر گھٹی ہے۔ہفتہ کے روز صارفین کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 71.77 77.46, 74.50 اور 74.57 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں، دوسری طرف، صارفین کو ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کے لئے بالترتیب 65.09 روپئے، 68.26 روپئے، 67.50 روپئے اور 68.79 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest